خوشبو کی عیدالفطر پر دوفلمیں لال بادشاہ اور جلوے ریلیز ہونگی

بدھ 25 جون 2014 12:38

خوشبو کی عیدالفطر پر دوفلمیں لال بادشاہ اور جلوے ریلیز ہونگی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) اداکارہ خوشبو کی عیدالفطر پر دوفلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ تفصیل کے مطابق اداکارہ خوشبو ان دنوں دو فلموں’’لال بادشاہ‘‘ اور ’’جلوے‘‘ کی شوٹنگز میں مصروف ہیں جس میں ان کے مقابل شان ہیرو کا کردار نبھارہے ہیں ۔ اداکارہ نے مذکورہ فلموں کے لیے اپنا وزن بھی کم کیا ہے اور باقاعدگی سے ایکسائز بھی کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ نے کہا ہے کہ فٹنس کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہوں کیونکہ عیدکی دو فلموں میں مرکزی کردار کرنے کے علاوہ تھیٹر اور ٹی وی پراجیکٹس ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ایک عرصہ بعد فلموں میں واپسی ہوئی ہے اور فلمی پرستار مجھے پردہ اسکرین پر بالکل ایک نئے انداز اور روپ میں دیکھیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ فلموں سے دور ہونے کا فیصلہ اچھے کردار نہ ملنے کی وجہ سے کیا تھا۔

وقت اشاعت : 25/06/2014 - 12:38:15

Rlated Stars :