انڈسٹری میں خواتین پر بننے والی تین فیصد فلمیں میرے حصے میں آتی ہیں‘ ودیا بالن

بدھ 25 جون 2014 17:37

انڈسٹری میں خواتین پر بننے والی تین فیصد فلمیں میرے حصے میں آتی ہیں‘ ودیا بالن

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جون 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں خواتین پر بننے والی تین فیصد فلمیں میرے حصے میں آتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت فلموں کے مصنف خواتین کیلئے دلچسپ سکرپٹ لکھ رہے ہیں اور پروڈیوسر ان پر سرمایہ لگانے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ خواتین پر بننے والی تین فیصد فلمیں میرے حصے میں آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی کا زیادہ تر کریڈٹ اداکاروں کو اسلئے جارہا ہوتا ہے کیونکہ فلمیں دیکھنا والا میڈیم ہے۔ اپنی فلم ”ایکٹریس“ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فلم میں میرا کردار ایک فن گرل کا ہے اور یہ ایک مکمل جاسوسی فلم ہے۔۔

وقت اشاعت : 25/06/2014 - 17:37:49

Rlated Stars :