فلم ’’اسٹیپ اَپ آل اِن‘‘ 25 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی،2006 میں ہالی وڈ کے فلور پر ڈانس کا کمال دکھانے والی بلاک بسٹر فلم ’’اسٹیپ اَپ‘‘ سلسلے کی یہ پانچویں فلم ہے

جمعرات 26 جون 2014 12:42

فلم ’’اسٹیپ اَپ آل اِن‘‘ 25 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی،2006 میں ہالی وڈ کے فلور پر ڈانس کا کمال دکھانے والی بلاک بسٹر فلم ’’اسٹیپ اَپ‘‘ سلسلے کی یہ پانچویں فلم ہے

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) ڈانس کے متوالوں کے لیے ہالی وڈ کی مقبول فلم ’’اسٹیپ اَپ ‘‘ سلسلے کی نئی تھری ڈی فلم ’’ اسٹیپ اَپ آل اِن‘‘کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

2006 میں ہالی وڈ کے فلور پر ڈانس کا کمال دکھانے والی بلاک بسٹر فلم ’’اسٹیپ اَپ‘‘ سلسلے کی یہ پانچویں فلم ہے۔ میوزک کی بیٹ پر تھرکتے ماہر ڈانسرز پر مبنی اس فلم کی کہانی بھی ڈانس کے شوقین نوجوانوں کی ہے، جو ایک ڈانس مقابلے میں حصہ لینے پہنچتے ہیں اور اپنی لاجواب پرفارمنس سے دیگر گروپوں کو زیر کردیتے ہیں۔ ٹِرش سائی Trish Sie کی ہدایات میں بننے والی رومینٹک ڈراما فلم ’’اسٹیپ اَپ آل اِن‘‘ 25 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 26/06/2014 - 12:42:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :