ودیا بالن کی فلم ’’بوبی جاسوس‘‘4 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 26 جون 2014 12:42

ودیا بالن کی فلم ’’بوبی جاسوس‘‘4 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) بالی ووڈ کی صف اول کی ہیروئنز میں شامل ودیا بالن کی نئی ایکشن،ڈرامہ اور تھرلر فلم’’بوبی جاسوس‘‘کے ٹریلر کے بعد پہلے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی۔

(جاری ہے)

سوانند کرکرے کے تحریر کردہ’’جشن ہے یہ میرے دل کا‘‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف پلے بیک سنگر شریا گھوشال اور پاپوں کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسکی وڈیو میں ودیا بالن عرف بوبی ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ہدایتکار ثمر شیخ کی اس فلم میں ودیا بالن کے ساتھ علی فضل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ارجن باجوا،سپریا پھاٹک،تنوی اعظمی،زرینہ وہاب،راجندرا گپتا اور کرن کمار شامل ہیں۔فلم4جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

وقت اشاعت : 26/06/2014 - 12:42:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :