ہمیں پاکستان کی روایات اور ثقافت کو دنیا بھر میں پروموٹ کرنا چاہیے ‘ گلوکارہ سائرہ ارشد،جو قومیں اپنی روایات اور ثقافت کو چھوڑ دیتی ہیں وہ پھر ماضی کا حصہ بن جاتی ہیں ‘ خصوصی گفتگو

جمعرات 26 جون 2014 12:59

ہمیں پاکستان کی روایات اور ثقافت کو دنیا بھر میں پروموٹ کرنا چاہیے ‘ گلوکارہ سائرہ ارشد،جو قومیں اپنی روایات اور ثقافت کو چھوڑ دیتی ہیں وہ پھر ماضی کا حصہ بن جاتی ہیں ‘ خصوصی گفتگو

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) گلوکارہ سائرہ ارشد نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کی روایات اور ثقافت کو دنیا بھر میں پروموٹ کرنا چاہیے ، اس کیلئے فنکاروں کے ساتھ میڈیا کو بھی برابر کا ساتھ دینا ہو گا ،جو قومیں اپنی روایات اور ثقافت کو چھوڑ دیتی ہیں وہ پھر ماضی کا حصہ بن جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سائرہ ارشد نے کہا کہ پچھلے چند سالوں سے بھارتی ثقافت نے ہم پر یلغار کر کھی ہے جس کا ابھی تک ہم کوئی منہ توڑ جواب دینے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔

پاکستانی میڈیا کو چاہیے کہ وہ پاکستانی فنکاروں کو ہر پلیٹ فارم پر پروموٹ کریں تاکہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت کے بارے میں علم ہو سکے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری ثقافت بھارتی ثقافت سے کئی زیادہ مضبوط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پڑوسی ملک میں بھی اپنی اردو اور خاص طور پر اپنی پنجابی فلموں میں ہماری ثقافت کو کاپی کر رہے ہیں ۔ہمیں ہر سطح پر اپنی روایات اور ثقافت کو اجاگر کرنا ہو گا ۔

وقت اشاعت : 26/06/2014 - 12:59:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :