فلموں میں اپنے والد کی پٹائی سے لطف اندوز ہوتی تھی‘شردھا کپور،میری سہلیاں میرے والد سے ڈرتی تھیں جب غلط فہمیاں دور ہوئیں تو وہ ان کی فین بن گئیں

اتوار 29 جون 2014 12:25

فلموں میں اپنے والد کی پٹائی سے لطف اندوز ہوتی تھی‘شردھا کپور،میری سہلیاں میرے والد سے ڈرتی تھیں جب غلط فہمیاں دور ہوئیں تو وہ ان کی فین بن گئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء)بالی وڈ کی نئی ہیروئن اور معروف اداکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں اپنے والد کی پٹائی سے لطف اندوز ہوتی تھیں۔انھوں نے بتایاکہ مجھے بڑا مزا آتا ہے۔ فلموں میں پاپا کو پٹتے دیکھنا پھر انھیں ہیرو کو پیٹتے دیکھنا بڑا اچھا لگتا تھا۔ میں تو اسی وقت سے فلموں کی دیوانی ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

ہندی فلموں کے مشہور ویلن شکتی کپور کی بیٹی نے فلم” عاشقی -2‘ ‘میں اپنی اداکاری سے بہت مقبولیت حاصل کی اور اب ان کی فلم ’ایک ولن‘ اسی جمعہ کو ریلیز ہوئی ہے۔اسی فلم کے سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شردھا کپور نے اپنے بچپن کی باتوں کا ذکر کیا۔شردھا نے بتایا کہ میری سہیلیاں گھر آنے سے ڈرتی تھیں۔ انھیں میرے پاپا سے ڈر لگتا تھا۔ تب میں انھیں سمجھاتی کہ یہ کیا پاگل پن ہے، وہ صرف اس طرح کا کردار ادا کرتے ہیں۔ اصل زندگی میں ویسے نہیں ہیں۔شردھا کے مطابق جب ان کی سہیلیاں ان کے والد سے ملیں تو ان کی ساری غلط فہمیاں دور ہوئیں اور وہ ان کی فین بن گئیں۔

وقت اشاعت : 29/06/2014 - 12:25:51

Rlated Stars :