پاکستانی عوام ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لیے بے چین رہتے ہیں ،شازیہ منظور،ہمیشہ کوشش رہے ہے کہ ایسے گیت تیار کروں جن میں ہمارے کلچر اور ثقافت کا رنگ نمایاں ہو‘انٹرویو

اتوار 29 جون 2014 12:41

پاکستانی عوام ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لیے بے چین رہتے ہیں ،شازیہ منظور،ہمیشہ کوشش رہے ہے کہ ایسے گیت تیار کروں جن میں ہمارے کلچر اور ثقافت کا رنگ نمایاں ہو‘انٹرویو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء) کلاسیکل اور پاپ میوزک کے جدید دور میں بھی پاکستانی عوام ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لیے بے چین رہتے ہیں ،میں ہمیشہ اپنے میوزک کے ذریعے ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں ،اگر موجودہ دور کی مناسبت سے میوزک کو تیار کیا جائے تو آج بھی لوگ ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لیے بیتاب رہتے ہیں،میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ ایسے گیت تیار کروں جن میں ہمارے کلچر اور ثقافت کا رنگ نمایاں ہو۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شازیہ منظور نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی میوزک کی کامیابی اس وقت تک ممکن نہیں ہو سکتی ہے جب تک اس میوزک میں گانے والے کے اپنے کلچر کا رنگ دکھائی نہ دے ،یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے عظیم موسیقاروں نے جب بھی کسی گیت یا غزل کی کمپوزیشن ترتیب دی تو اس میں ہمارے ملک پاکستان کے مختلف خطوں کا انداز بڑا نمایاں تھا خاص طور پر سازوں کے ذریعے سے اپنی ثقافت کی عکاسی بھر پور کی جاتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ میں بھی اسی طریقے کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے گیت تیار کرواتی ہوں یہ گیت لوگوں کو اچھے لگتے ہیں اور پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں اسی لیے پاکستانی عوام مجھ سے بے پناہ محبت اور پیار کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/06/2014 - 12:41:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :