ائیر ہوسٹس بننا چاہتی تھی مگر قسمت شوبز کی دنیا میں لے آئی ‘ لیلیٰ ،مختلف پروڈیوسروں کی طرف سے عید الفطر پر اسٹیج پر کام کرنے کی پیشکش ہو رہی ہے

اتوار 29 جون 2014 12:41

ائیر ہوسٹس بننا چاہتی تھی مگر قسمت شوبز کی دنیا میں لے آئی ‘ لیلیٰ ،مختلف پروڈیوسروں کی طرف سے عید الفطر پر اسٹیج پر کام کرنے کی پیشکش ہو رہی ہے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء) اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ میں ائیر ہوسٹس بننا چاہتی تھی مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور میں شوبز کی دنیا میں آگئی، والدہ کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد دلبرداشتہ ہو چکی تھی لیکن چند دوستوں کی حوصلہ افزائی کیوجہ سے سے دوبارہ عملی زندگی کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ نے کہا کہ عید الفطر پر مختلف پروڈیوسروں کی طرف سے اسٹیج پر کام کرنے کی پیشکش ہو رہی ہیں جن میں ملتان اور فیصل آباد کے پروڈیوسرز بھی شامل ہیں تاہم میں نے ابھی تک اس بارے کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔

لیلیٰ نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے روزے رکھی ہوں اورعبادت کر کے اپنی والدہ کی مغفرت کے لئے دعائیں مانگوں گی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے ہواؤں میں اڑنا اچھا لگتا ہے اس لئے میری ائیر ہوسٹس بننے کی خواہش تھی لیکن قسمت کو کچھ اور منظور تھا اور میں شوبز کی دنیا میں آگئی۔

وقت اشاعت : 29/06/2014 - 12:41:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :