فوک گلوکار عارف لوہار اپنے والد عالم لوہار کی زندگی پر فلم بنائیں گے ‘ذرائع

جمعہ 4 جولائی 2014 12:25

فوک گلوکار عارف لوہار اپنے والد عالم لوہار کی زندگی پر فلم بنائیں گے ‘ذرائع

لاہور ((اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء) ) فوک گلوکار عارف لوہار اپنے والد عالم لوہار کی زندگی پر فلم بنائیں گے ۔ذرائع کے مطابق گلوکار عارف لوہار نے اپنے والد عالم لوہار کی 35ویں برسی کے موقع پر کہا کہ وہ پاکستانی ثقافت کے ستون اپنے والد عالم لوہار کی زندگی پر فلم بنانے کے خواہشمند ہیں تاکہ لوگوں کو اپنے کلچر کے بارے میں آگاہی ہو سکے ۔

(جاری ہے)

اس کے لئے دو فلم رائٹرسکرپٹ لکھ رہے ہیں جس کے بعد فلم کے نام اور کاسٹ کو فائنل کیا جائیگا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عالم لوہار کی زندگی پر ایک کتاب بھی مرتب کی جا رہی ہے ۔

وقت اشاعت : 04/07/2014 - 12:25:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :