سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، اداکارہ ریما خان

منگل 8 جولائی 2014 11:58

سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، اداکارہ ریما خان

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8جولائی 2014ء) اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ اپنے فن کے ذریعے ہی خدمت کرنا چاہتی ہوں ۔ ملک میں کوئی بھی جماعت بر سر اقتدار ہو عوام کو ہر صورت ریلیف ملنا چاہیے ۔ خصوصی گفتگو کرتے اداکارہ ریماخان نے کہا کہ سیاست ایک مشکل کام ہے اور شاید میں اس کے داؤ پیچ نہ سمجھ سکوں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سیاست میں لوگ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں جو میرے مزاج کے برعکس ہے میں صرف یہی کہوں گی کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی سیاست ضرور چمکائیں لیکن ملک و قوم کے مفاد پر سب کا ایک موقف ہونا چاہیے ۔ اس کے علاوہ ملک میں کوئی بھی سیاسی جماعت بر سر اقتدار ہو اسے عوام کے بنیادی حقوق اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنی چاہئیں۔

وقت اشاعت : 08/07/2014 - 11:58:07

Rlated Stars :