فیصل قریشی کی موبائل فون اپلیکیشن کی تیاری

منگل 8 جولائی 2014 15:06

فیصل قریشی کی موبائل فون اپلیکیشن کی تیاری

پاکستانی ٹیلیویژن اداکار فیصل قریشی نے اپنے پرستاروں کے لیے جلد نئی موبائل فون ایلیکیشن متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ فیصل قریشی جلد نئی موبائل اپلیکیشن متعارف کرانے والے ہیں تاکہ ان کے پرستاروں کو ایک بٹن دبانے پر ہی تمام معلومات تک رسائی کا موقع مل سکے۔

اس اپلیکیشن کے ذریعے فیصل قریشی کی زندگی سے لے کر ان کے پروگرامز کے شیڈول اور تازہ ترین پراجیکٹس کے بارے میں تمام معلومات فراہم کی جائے گی اور اسے ایننڈرائیڈ فونز سمیت آئی فون اور آئی پیڈ وغیرہ پر ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)



اس کے ساتھ ساتھ اپلیکیشنز کے نوٹیفکیشنز کے ذریعے پرستار اپنے اپنے موبائل فونز پر اپنے پسندیدہ سٹار کے کریئر میں کسی بھی نئی تبدیلی سے میسیجز کے ذریعے آگاہ ہو سکیں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کس سے متاثر ہو کر آپ نے یہ اپلیکیشن تیار کی ہے تو فیصل قریشی کا جواب تھا "پرستار میرے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

اس اپلیکیشن کے ذریعے نہ صرف وہ میرے شوز کے بارے میں براہِ راست اپنے فونز پر نوٹیفکیشن وصول کرسکیں گے بلکہ میرے تمام سوشل میڈیا رابطے بھی ان کے ہاتھوں کی حرکت کی رسائی میں ہوں گے"۔‬

وقت اشاعت : 08/07/2014 - 15:06:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :