شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی کے لئے اداکاری پر کتاب لکھنا شروع کردی

پیر 14 جولائی 2014 14:20

شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی کے لئے اداکاری پر کتاب لکھنا شروع کردی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2014ء) بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی 14 سالہ بیٹی سہانا کے لئے اداکاری پر کتاب لکھ رہے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں یہ رجحان عام ہے کہ ایک اداکار کا بیٹا بھی اداکار بنتا ہے لیکن وہ اپنے بیٹے کے مقابلے میں بیٹی کو مستقبل میں بھارتی فلم نگری کا حصہ بنتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی 14 سالہ بیٹی سوہانا اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مستقبل میں اداکاری کرنا چاہتی ہے اور وہ اس سلسلے میں اس کی بھرپور مدد کریں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی بھی دیپیکا پدوکون اور انوشکا شرما کی طرح اداکاری کے آسمان پر جگمگائے۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کے لئے ایک کتاب لکھ رہے ہیں۔ ’’سوہانا کےلئے، اداکاری پر، پاپا کی جانب سے‘‘ کے عنوان سے لکھی جانے والی اس کتاب میں وہ اپنی بیٹی کو اداکاری کے اسرا و رموز سکھانے کی کوشش کریں گے۔

وقت اشاعت : 14/07/2014 - 14:20:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :