کامیڈی فلم"دی ویڈنگ رِنگر"کا ٹریلر جاری ، فلم 16جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی

ہفتہ 3 جنوری 2015 13:54

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) ہالی وڈ کی نئی کامیڈی سے بھرپور نئی کامیڈی فلم"دی ویڈنگ رِنگر"کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکارجیریمی گیرلک کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی شادی سے قبل اس کے دوست اپنی بیوقوفیوں کے باعث ایسی مشکلات کھڑی کر دیتے ہیں کہ اس کی شادی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ایڈم فیلڈ اوروِل پیکر کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار کیون ہارٹ اور جوش گیڈ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیلی کاؤسو، ایفیون کروکیٹ اوراولیویا ٹربلے شامل ہیں۔سنسنی ، ایڈونچراور کامیڈی سے بھرپور ہلکے پھلکے رومانس کا ٹرکا لئے یہ فلم 16جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

وقت اشاعت : 03/01/2015 - 13:54:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :