ہالی ووڈ فلم” چیپی “کا پہلا ٹریلر منظر عام پر، فلم رواں برس چھ مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 3 جنوری 2015 13:54

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) ہالی ووڈ کی نئی فلم چیپی کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آگیا۔ ٹریلر نے آتے ہی دھوم مچادی۔ فلم رواں برس چھ مارچ کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔ایکشن سے بھرپور فلم کی کہانی ایک ربوٹ کے گرد گھوم رہی ہے جو عام انسانوں کی طرح سوچتا اور محسوس کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس روبوٹ کی اپنی زندگی ہے جسے وہ اپنے طریقے سے گذارنا چاہتا ہے۔فلم کی ہدایتکاری نیل بلام کیمپ نے دی ہے۔ ربوٹ کے ساتھ شارلٹو کوپلے ، دیو پاٹیل ، ننجا اور ہیوگ جیک مین بھی ایکشن دکھاتے نظر آرہے ہیں۔کولمبیا پکچرز کی نئی ایکشن ،ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم چیپی چھ مارچ کو سینما گھروں میں شائقین کو تفریح فراہم کرنے آرہی ہے۔

وقت اشاعت : 03/01/2015 - 13:54:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :