اداکارہ گوہر خان نے پیسے دے کر مجھ سے تھپڑ مروایا‘محمد عقیل ملک کا دعویٰ ،

معاوضے کے ساتھ ساتھ فلم دبنگ تھری میں اداکاری کا چانس دلوانے کی بھی یقین دہانی کروائی

پیر 5 جنوری 2015 11:19

اداکارہ گوہر خان نے پیسے دے کر مجھ سے تھپڑ مروایا‘محمد عقیل ملک کا دعویٰ ،

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 5جولائی 2015ء) نامناسب لباس پہننے پر بھارتی اداکارہ گوہر خان کو تھپڑ رسید کرنے والے شخص نے اب ایک نیا دعویٰ کیا ہے کہ یہ کام خود اداکارہ نے اسے پیسے دے کر کروایا۔

(جاری ہے)

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو”بگ باس“ سے شہرت پانے والی اداکارہ گوہر خان کو ایک تقریب کے دوران نامناسب لباس پہننے پر تھپڑ مارنے والے شخص محمد عقیل ملک نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا کہ وہ تھپڑ اس نے اپنی مرضی سے نہیں مارا بلکہ اداکارہ نے خود معاوضہ دے کر ایسا کروایا جب کہ معاوضے کے ساتھ ساتھ فلم دبنگ تھری میں اداکاری کا چانس دلوانے کی بھی یقین دہانی کروائی جس کے لالچ میں آکر میں نے یہ کام کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں محمد عقیل ملک نامی شخص نے ایک تقریب کے دوران اداکارہ گوہر خان کو تھپڑ دے مارا تھا، اس شخص کا کہنا تھا کہ اس نے یہ تھپڑ اس لئے مارا کہ مسلم خاتون ہوتے ہوئے گوہر خان نے نہایت مختصر کپڑے پہنے جو شرمناک بات ہے۔

وقت اشاعت : 05/01/2015 - 11:19:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :