پاکستانی گلوکار غلام علی کے میوزک شو کیخلاف شیوسینا کا مظاہرہ ، 15 مظاہرین گرفتار

پیر 5 جنوری 2015 14:40

پاکستانی گلوکار غلام علی کے میوزک شو کیخلاف شیوسینا کا مظاہرہ ، 15 مظاہرین گرفتار

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2015ء) بھارت میں پاکستانی گلوکار غلام علی کے میوزک شو کیخلاف ہندو انتہاء پسند تنظیم شیوسینا کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا، پولیس نے 15 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی گلوکار غلام علی کا میوزک شو گزشتہ روز بھارت کے شہر روز احمد آباد میں ہونا تھا جس کیخلاف ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا کے سینکڑوں کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس میوزک شو کو منسوخ کیا جائے، اس موقع پر پولیس نے امن وامان میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں 15 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا۔

وقت اشاعت : 05/01/2015 - 14:40:55

Rlated Stars :