حاجی شفیق جیسے نام نہاد جعلی پروڈیوسروں نے فلم انڈ سٹری کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ‘ اداکارہ میرا

جمعہ 9 جنوری 2015 16:33

حاجی شفیق جیسے نام نہاد جعلی پروڈیوسروں نے فلم انڈ سٹری کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ‘ اداکارہ میرا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جنوری 2015ء ) اداکارہ میرانے کہا ہے کہ حاجی شفیق جیسے نام نہاد جعلی پروڈیوسروں نے فلم انڈ سٹری کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے یہ شخص اس قابل نہیں کے کوئی اداکارہ اس کے ساتھ کام کرے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ حاجی شفیق نے دبئی میں مجھ سمیت کئی اداکاراؤں سے میوزیکل شو زمیں پرفارم کروانے کے بعد معاوضہ ہڑپ کرلیا جو ابھی تک اس نے ادانہیں کیا جو سخت زیادتی کے مترادف ہے ۔

اگر میں چاہتی تو فراڈیے کو دبئی گرفتار کرواسکتی تھی مگر میں نے ایسا نہیں کیا ۔ یادرہے کہ حاجی شفیق نے دوران شو دبئی میں رقم کی ادائیگی کے معاملے پر جونےئر فنکاراؤں کو تشدد کانشانہ بھی بنایا تھا۔ حاجی شفیق اور اس کا بیٹا فیصل سونی اس سے پہلے اداکارہ زارااکبر کے بھی 3لاکھ روپے ہڑپ کرچکے ہیں۔ شوبزکے سنجیدہ حلقوں نے حاجی شفیق کو گرفتار کر کے قرار واقعہ سزا دینے کا مطالبہ کردیاہے ۔

وقت اشاعت : 09/01/2015 - 16:33:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :