سنجے دت واپس جیل پہنچ گئے

جمعہ 9 جنوری 2015 17:14

سنجے دت واپس جیل پہنچ گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری2015ء) بالی ووڈاکارسنجے دت 14روز کی پے رول پر رہائی کے بعد واپس پونے کی یراواداسنٹرل جیل پہنچ گئے ہیں لیکن تاحال اُن کی پے رول میں رہائی کی مدت میں اضافے کی درخواست پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آسکا۔ مہاراشٹراکی وزارت داخلہ کے مطابق اداکار کی طرف سے 27دسمبر کو کی گئی درخواست پر پولیس کے جواب کے منتظر ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت ممبئی سے جہاز پر پونے پہنچنے جہاں سے ایک ویگن میں جیل کی راہ لی ۔ حکام کے مطابق درخواست پر فیصلہ ہونے تک سنجے دت کا واپس جیل آنا ضروری نہیں تھا۔سنجے دت کے وکیل کاکہناتھاکہ وہ وہ قانون پرعمل کرنیوالے شہری ہیں اور وہ جیل واپس چلے گئے ہیں جبکہ جیل حکام کاکہناتھاکہ فیصلہ نہ ہونے تک سنجے دت کو سرنڈر کرنے کی ضرورت نہیں تھی ۔ دو گھنٹے تک جیل کے احاطے میں رہنے کے بعد سنجے دت نے واپسی کی راہ لی اور امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ وہ واپس ممبئی چلے گئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 09/01/2015 - 17:14:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :