کامیڈین شو میں قیصرپیا کی مسلسل جگت بازی پر سینیٹر شاہی سید کا بھرپور جواب

جمعہ 6 فروری 2015 11:38

کامیڈین شو میں قیصرپیا کی مسلسل جگت بازی پر سینیٹر شاہی سید کا بھرپور جواب

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء ) نجی ٹی وی کے شو میں کامیڈین قیصرپیا کی مسلسل جگت بازی پر پروگرام کے مہمان خصوصی عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید کا بھرپور جواب جس پر ہال میں بیٹھے پروگرام کے شرکاء ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کامیڈین قیصرنے سینیٹر شاہی سید کو جگت لگاتے ہوئے کہا کہ میں خالص پٹھا ن ہوں سید صاحب آپ مجھے نسوار کھلائیں جس کے جواب سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ ارے بھائی آپ پٹھان کم اور بندر کا تماشا دکھانے والے زیادہ لگ رہے ہو جس پر پروگرام میں شریک تمام افراد کا ہنس ہنس کر برا ہال ہوگیا ۔اس اچانک حملے پر کامیڈین قیصر پیا نے ان کی حاضر جوابی پر زبردست تالیاں بجا کر انہیں کو داد دی ۔

وقت اشاعت : 06/02/2015 - 11:38:08