امریکن سنائپر کی حکمرانی ختم، اسپنج باب میدان میں آگئی

ہفتہ 7 فروری 2015 12:21

امریکن سنائپر کی حکمرانی ختم، اسپنج باب میدان میں آگئی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) تین ہفتوں تک امریکی باکس آفس پر راج کرنیوالی امریکن اسنائپر کی حکمرانی ختم کرنے اسپنج باب میدان میں آگئی ہے ۔ بچوں کا مقبول کارٹون کیریکٹر ”اسپنج باب“ اب سمندروں سے نکل کر انسانوں کی دنیا میں آپہنچا ہے۔

(جاری ہے)

توقع کی جارہی ہے فلم 9 فروری تک 3کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم کما کر باکس آفس پر پہلا نمبر حاصل کرلے گی۔ تین ہفتوں تک مسلسل باکس آفس پر حکمرانی کرنیوالی فلم امریکن اسنائپر کا راج اگلے ہفتے ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔ دنیا بھر سے یہ فلم اب تک 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کماچکی ہے اور توقع ہے کہ ویک اینڈ تک مزید 2کروڑ 10لاکھ ڈالر سمیٹ لے گی۔

وقت اشاعت : 07/02/2015 - 12:21:22