ہالی ووڈ فلم پال بلارٹ مال کوپ 2 کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

ہفتہ 7 فروری 2015 12:48

ہالی ووڈ فلم پال بلارٹ مال کوپ 2 کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

نیو یار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) بلاک بسٹر ایکشن کامیڈی فلم پال بلارٹ ، مال کوپ کے سیکوئل پال بلارٹ مال کوپ2 کا ٹریلر ریلیزکردیا گیا ۔ کامیڈی سے بھرپور فلم کو اینڈی فک مین نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ ہالی ووڈ اداکار کیون جیمز ایک بار پھر اپنے سابق کردار میں جلوہ گر ہونگے جن کے علاوہ فلم کی دیگر سٹار کاسٹ میں رینی روڈریگیوز، مولی شینون، ڈیوڈ ہنری، نیل میک ڈونو اور ڈینیئلا اولونسو شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈم سینڈلر ، کیون جیمز اور ٹوڈ گارنر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی پال بلارٹ نامی ایک ایسے فربہ سیکیورٹی گارڈ کے گِرد گھوم رہی ہے جولاس ویگاس کے ایک مال میں تعینات ہوتا ہے اور سیگ وے پر سوار ہو کر جرائم پیشہ افراد کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں قانون کے شکنجے میں جکڑ لیتا ہے تاہم اپنی نا دانیوں اور بے وقوفیوں سے کئی بنتے ہوئے کام بھی بگاڑ دیتا ہے ۔کامیڈی اور ڈرامہ پرمبنی اس ایکشن فلم کو کولمبیا پکچرز کے تحت17اپریل کو سنیماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 07/02/2015 - 12:48:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :