اپنے وطن میں رہ کر بھی اچھا کام کیا جا سکتا ہے‘ عرفان کھوسٹ

ضروری نہیں آپ بھارتی فلموں میں کام کرنے کے بعد ہی اچھے فنکار کے طور پر جانے جائیں ‘ سینئر اداکار

اتوار 8 فروری 2015 12:31

اپنے وطن میں رہ کر بھی اچھا کام کیا جا سکتا ہے‘ عرفان کھوسٹ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ اپنے وطن میں رہ کر بھی اچھا کام کیا جا سکتا ہے اور یہ ضروری نہیں کہ آپ بھارتی فلموں میں کام کرنے کے بعد ہی اچھی فنکار کے طور پر جانے جائیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں نے اپنی لازوال اداکاری سے پور ی دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں عرفان کھوسٹ نے کہا کہ دور حاضر میں زیادہ تر ٹی وی پروڈکشن کراچی منتقل ہو چکی ہے جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ تمام تر ٹی وی چینلز کے مرکزی دفاتر کراچی میں ہیں ۔ لاہو میں بھی بڑی معیاری ٹی وی پروڈکشن جاری ہیں لیکن میری رائے میں فن اور فنکار کی حدود نہیں ہوتی وہ کہیں بھی کام کر سکتا ہے ۔ اپنے ملک میں جدھر اچھا کام ملتا ہے فنکار ادھر کا رخ کر لیتا ہے ۔

وقت اشاعت : 08/02/2015 - 12:31:37

Rlated Stars :