کراچی کی رونقیں بحال کرنے کیلئے کوششیں کریں گے‘ سلطانہ صدیقی

بدھ 11 فروری 2015 14:30

کراچی کی رونقیں بحال کرنے کیلئے کوششیں کریں گے‘ سلطانہ صدیقی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) نجی ٹی وی کی صدر سلطانہ صدیقی نے کہا ہے کہ ہماری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ مصالحہ فیسٹیول کے ذریعے کراچی کی کھوئی ہوئی رونق کو بحال کرکے لوگوں کو تفریح کے مواقع فراہم کئے جائیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایسے فیسٹیولز کا انعقاد شہریوں کیلئے تازہ ہوا کے جھونکے کے مترادف ثابت ہوتا ہے۔ دو روزہ مصالحہ فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر سلطانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی والے تفریح کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ ہمارے فیسٹیول میں شرکاء کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر گمان ہورہا تھا جیسے پورا شہر ایکسپو سنٹر میں موجود ہو۔

وقت اشاعت : 11/02/2015 - 14:30:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :