میں اسٹیج ڈرامے میں فحاشی کے سخت خلاف ہوں ‘نگار چوہدری

اتوار 15 فروری 2015 13:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) اداکارہ نگار چوہدری نے کہا ہے کہ میں اسٹیج ڈرامے میں فحاشی کے سخت خلاف ہوں ، مگر فحاشی تب ختم ہو گی جب پروڈیوسر ڈراموں میں اداکاروں کے کرداروں سے فحاشی ختم کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ سچے فنکار کی صلاحیتوں کو کبھی دبایا نہیں جاسکتا‘کچھ لوگ ہر وقت مجھے آؤٹ کرنے کی سازش کرتے رہتے ہیں مگر خدا کا شکر ہے کہ وہ ہر بار ناکام ہوتے ہیں میں ۔

نگار چوہدری نے کہا کہ جو کوئی بھی کامیاب ہوتا ہے اس کے خلاف سازشیں بھی اتنی ہوتی ہیں اور میرے خلاف بھی اسٹیج کی دنیا میں بہت سے لوگ ہیں جو ہر وقت سازشیں کرتے ہیں اور ان کی یہ خواہش ہے کہ میں شوبز سے آؤٹ ہو جاؤں مگر وہ تمام لوگ ناکام ہوتے ہیں اور میں مزید کامیابیاں حاصل کرتی ہوں۔

وقت اشاعت : 15/02/2015 - 13:33:03