سرائیکی گلوکاروں نے فوک گلوکاری میں نئی جدت متعارف کروائی ہے ‘ ملکو

پیر 16 فروری 2015 12:40

سرائیکی گلوکاروں نے فوک گلوکاری میں نئی جدت متعارف کروائی ہے ‘ ملکو

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) معروف فوک و پنجابی گلوکار ملکو نے کہاہے کہ سرائیکی گلوکاروں نے اپنی آوازوں سے فوک گلوکاری میں نئی جدت متعارف کروائی ہے ، سرائیکی اور پنجابی خطہ ہمیشہ سے فوک گلوکاری کے میدان میں سرسبز رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ملکو نے کہا کہ ہمارے سینئر گلوکاروں ریشماں ، عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی ، اللہ دتہ لونے والا ، پٹھانے خان اور سریا ملتانیکر جیسے عظیم گلوکاروں نے فوک کی بڑی خدمت کی ہے ۔

انہوں نے اپنی خوبصورت آوازوں سے پوری دنیا کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے ۔ نئے گلوکاروں کو چاہیے کہ ان جیسے بڑے گلوکاروں کو زیادہ سنیں تاکہ ان کو اپنے ورثے کے بارے میں آگاہی حاصل ہو ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے نئے البم پر کام کر رہا ہوں جس پر میں نے بڑی محنت کی ہے اور اس کی کامیابی کے لئے بڑا پرعزم ہے ۔

وقت اشاعت : 16/02/2015 - 12:40:52

Rlated Stars :