مرسڈیز بینز فیشن شو میں برطانوی ڈیزائنر وکٹوریہ بیکھم کے ملبوسات کی دھوم

بدھ 18 فروری 2015 14:17

مرسڈیز بینز فیشن شو میں برطانوی ڈیزائنر وکٹوریہ بیکھم کے ملبوسات کی دھوم

نیو یارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) نیو یارک میں ہونے والے مرسڈیز بینز فیشن شو میں برطانوی ڈیزائنر وکٹوریہ بیکھم کے جداگانہ انداز کے ملبوسات نے دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

وکٹوریہ کو فیشن کی دنیا میں آئے صرف سات برس ہوئے ہیں، لیکن انکے ملبوسات نے اپنی الگ پہچان بنا لی ہے۔ انکے ڈیزائن کئے ملبوسات میں توازن کی بجائے بے جوڑ پن نمایاں ہے۔ وکٹوریہ کا کہنا ہے وہ سوچتی ہیں کہ موجودہ دور کی خاتون کیا پہننا چاہتی ہے اور وہ کیسا نظر آنا چاہتی ہیں۔

وقت اشاعت : 18/02/2015 - 14:17:30