ہر طرح کے کردار کرنے کی کوشش کروں گی‘ انوشکا شرما

منگل 10 مارچ 2015 13:33

ہر طرح کے کردار کرنے کی کوشش کروں گی‘ انوشکا شرما

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ ہر طرح کے کردار کرنے کی کوشس کرونگی۔ اپنی فلم این ایچ ٹین بارے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور اداکار ہمیں ہر طرح کے کردار ادا کرنے چاہئیں اور یہی میں بھی کرنے کی کوشش کرونگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری گزشتہ فلموں نے کمرشل طور پر ہمیشہ اچھا بزنس کیا اور یہی وجہ ہے کہ میں نے فلم این ایچ ٹین میں کام کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری اور پروڈکشن دو مختلف شعبے ہیں۔ جب این ایچ ٹین میرے پاس آئی تو میں اتنی پر جوش تھی کہ میں نے اس کا اسکرپٹ تک پڑھنا مناسب نہیں سمجھا۔ اور مجھے یقین ہے کہ لوگوں کو میری یہ فلم بہت پسند آئیگی۔

وقت اشاعت : 10/03/2015 - 13:33:03

Rlated Stars :