عزت اور شہرت ملنے کے بعد اسے بر قرار رکھنا حاصل کرنے سے زیادہ مشکل کام ہوتا ہے‘ بشریٰ انصاری

منگل 10 مارچ 2015 13:45

عزت اور شہرت ملنے کے بعد اسے بر قرار رکھنا حاصل کرنے سے زیادہ مشکل کام ہوتا ہے‘ بشریٰ انصاری

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ کبھی مایوس اور نا امید نہیں ہوتی اور ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتی ہوں ، عزت اور شہرت ملنے کے بعد اسے بر قرار رکھنا اسے حاصل کرنے سے زیادہ مشکل کام ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھے اپنے کیرئیر کے آغاز پرہی جو عزت اور شہرت ملی وہ بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے اور اس پر میں اوپر والے کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔ میں سمجھتی ہوں کہ اسکے بعد انسان کو اپنے اندر عاجزی لانی چاہیے جس سے اسے اور عزت اور شہرت ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ہر حال میں خوش رہتی ہوں۔

وقت اشاعت : 10/03/2015 - 13:45:07

Rlated Stars :