وین کا پال کے لئے خراج تحسین

اتوار 12 اپریل 2015 12:27

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء)بھولے نہیں بھلائی جارہی ہے یار کی یاری، پل پل ستارہی ہے اس کی یاد، جبھی آنجہانی اداکار پال والکر کے لئے خراج تحسین پیش کرنے کیلئے وین ڈیزل نے دلوں کو چھوتا گیت گنگنایا ہے۔

(جاری ہے)

پل پل ساتھ بیتے لمحوں کی یاد ہے جو تڑپارہی ہے۔آنجہانی اداکار کی مثالی دوستی ہے جسے بھلایا نہیں جارہا جو اب بھی دل میں ہے۔پال والکر کی یاد میں کیا گیا ہے یہ محبت بھرا گیت جاری جس میں ساتھ گزارے گئے لمحات کو عکس بند کیا گیا۔دلوں کے تار چھیڑتے اس گیت میں ہیرو وین ڈیزل نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔

وقت اشاعت : 12/04/2015 - 12:27:11