پریس فوٹوگرافر کو حملے کا الزام ، جسٹن بیبر کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 اپریل 2015 15:24

پریس فوٹوگرافر کو حملے کا الزام ، جسٹن بیبر کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا

مانٹریال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اپریل 2015 ء): ارجنٹائن کی عدالت نے معروف گلو کار جسٹن بیبر کی گرفتاری کے لیے انٹر پول کو احکامات جاری کر دئے ہیں تفصیلات کے مطابق جسٹن بیبر پر 2013 ء میں این پریس فوٹوگرافر حملے کا الزام عائد تھا، کیس کی سماعت ارجنٹائن عدالت میں ہو رہی تھی، گذشتہ برس عدالت نے جسٹن بیبر کو پیشی کا حکم دیا تھا جس کے بعد وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم عدالت نے انٹر پول کو حکم دیا کہ جسٹن بیبر دنیا میں کہیں بھی ہوں ان کو فوری طور پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے، اس سے قبل بھی جسٹن بیبر کو کیلی فورنیا میں پڑوسی پر انڈہ پھینکنے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی جب کہ کینیڈا میں بھی ایک ٹیکسی ڈرائیور پر حملے کے الزام میں عدالتی کاروائی کا سامنا کر چکے ہیں.

وقت اشاعت : 14/04/2015 - 15:24:41

Rlated Stars :