سائنس فکشن فلم ” پکسلز“ کا نیا ٹریلر جاری

منگل 14 اپریل 2015 16:11

سائنس فکشن فلم ” پکسلز“ کا نیا ٹریلر جاری

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14اپریل۔2015ء) کامیڈی فلموں کے دیوانے ہو جائیں تیار کیونکہ مزاح اور ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ کی 3D سائنس فکشن فلم پکسلز کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے کرس کولمبس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1980 میں جاری ہونے والے ویڈیو گیمز کے ایسے خطرناک کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو نیویارک شہر کا گھیراء و کر کے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دیتے ہیں فلم کے ڈائیلاگ مشہور ہالی وڈ اداکار ایڈم سینڈلر سمیت کیون جیمز ، جوش گیڈ ، ایشلے بینسن ، جین کرو کسن اور مشیل مونا گھن کی آوازوں میں ری کارڈ کئے گئے ہیں ایڈم سینڈلر کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم 24 جولائی کو سینما گھروں کے لئے پیش کر دی جائے گی ۔

وقت اشاعت : 14/04/2015 - 16:11:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :