نواز الدین صدیقی اداکاری کے ساتھ ساتھ کریں گے سرمایہ کاری

جمعہ 17 اپریل 2015 12:49

نواز الدین صدیقی اداکاری کے ساتھ ساتھ کریں گے سرمایہ کاری

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء)بالی وڈ ایکشن ہیرو نواز الدین صدیقی اب اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن کا بھی شوق فرمائیں گے۔ انکا ارادہ ہے کہ ایک شارٹ فلم بنائیں جسکی پروڈکشن خود کریں۔نوازالدین صدیقی کی گینگ آف واسیپور تو جیسے دماغ میں فٹ ہوکر رہ گئی ہے۔ بار بار دیکھنے پر بھی دل نہیں بھرتا۔

(جاری ہے)

پرستار تو ان کی فلمیں دیکھنے کو بے تاب رہتے ہیں۔ حال ہی میں آئی کک میں انکی سوپر ڈوپر اداکاری نے دیوانہ بنادیا۔اسی اداکاری سے سمیٹ چکے ہیں خوب داد لیکن اب کمانا چاہتے ہیں پروڈکش میں بھی نام ،خبر ملی ہے کہ نوازالدین صدیقی کررہے ہیں تخلیق شارٹ فلم جسکا نام ہے میاں کل آنا۔ سترہ منٹ پر مبنی اس فلم کی کہانی شادی بیاہ جوڑے کے گرد گھومے گی۔

وقت اشاعت : 17/04/2015 - 12:49:28

Rlated Stars :