تھیٹر کی بقاء کے لئے رقص کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، اداکارہ سونیا سٹیھی

اتوار 19 اپریل 2015 13:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء)اداکارہ سونیا سٹیھی نے کہا ہے کہ تھیٹر کی بقاء کے لئے رقص کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتامگر میں ذاتی طور پر غیر مہذب ڈانس کے سخت خلاف ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سونیا سٹیھی نے کہا کہ ڈانس ہمارے کلچر کا حصہ ہیاور یہ صدیوں سے شادی و بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوتا ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈانس فحاشی اور عر یانی سے پاک ہونا چاہیے ۔سرور نے کہا کہ کمرشل تھیٹر کی بہتری کے لئے پڑھے لکھے ہدایتکاروں کی اشد ضرورت ہے‘ جو بامقصد موضوعات پر اصلاحی کھیل پیش کریں تاکہ ناڑاض ڈرامہ بینوں کو دوبارہ ڈرامہ ہالوں میں واپس لایا جا سکے۔

وقت اشاعت : 19/04/2015 - 13:01:39