انیل کپور کو لتا جی ایوارڈ دینگی

جمعہ 24 اپریل 2015 15:08

انیل کپور کو لتا جی ایوارڈ دینگی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) بالی وڈ کی سریلی آواز لتا منگیشکر ہر سال ممتاز شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے محروم ممتاز آرٹسٹوں میں سے کسی ایک کو ایوارڈ دیتی ہیں رواں سال یہ ایوارڈ انیل کپور کے والد پنڈت دینانتھ منگیشکر کی برسی کے موقع پر انہیں دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انیل کپور نے لتا جی سے یہ ایوارڈ وصول کرنے کے لئے اپنی لاس اینجلس کی پرواز منسوخ کر دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لتا جی سے یہ ایوارد خود وصول کرنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایک شو کے سلسلے میں انوہں نے لاس اینجلس روانگی ملتوی کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے والد کیلئے دیا جانیوالا یہ ایوارڈ لیکر بیحد خوشی ہے۔

وقت اشاعت : 24/04/2015 - 15:08:11

Rlated Stars :