ہالی ووڈ سپر ہیرو فلم ’ایونجرز: ایج آف الٹرون‘ کی نئی جھلکیاں جاری

فلم 1مئی کو سینما گھروں میں نمائش کییلیے پیش کی جائے گی

اتوار 26 اپریل 2015 13:06

ہالی وڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) ایکشن فلمز کے دیوانوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کی سپر ہیرو فلم ایج آف الٹرون کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

2012کی دی ایونجرز فلم کے سیکوئل کی ہدایت کاری کے فرائض جوس وہیڈون نے نبھائے ہیں، جبکہ فلم کی کہانی جیمز اسپیڈر نامی ولن کے گرد گھومتی ہے، جو انسانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے سر توڑ کوششیں کرتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں رابرٹ ڈاوٓنی جونیئر، کرس ایوانز، کرس ہیمسورتھ، مارک رفالو، جیریمی رینر، سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن، الزبتھ اولسن، کوبی اسملڈرز اور ا رون ٹیلر جانسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ کیون فیج کی پروڈیوس کردی یہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے بینر تلے 1مئی کو سینما گھروں میں نمائش کییلیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 26/04/2015 - 13:06:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :