”نشہ“معاشرتی برائیوں کی عکاس ڈبل ورژن فلم ہے‘ اداکارہ آفرین

منگل 28 اپریل 2015 14:58

”نشہ“معاشرتی برائیوں کی عکاس ڈبل ورژن فلم ہے‘ اداکارہ آفرین

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ آفرین نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم ”نشہ“ معاشرتی برائیوں کی عکاس ہے جس میں معاشرے میں ہونے والے مکروہ حقائق کو دکھایا گیا ہے۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ آفرین کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں تبدیلی نئے اور ٹیلنٹڈفنکاروں کے زریعے ہی لائی جا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود ٹیلنٹ کا صیح استعمال نہیں کیا جاتا یہی وجہ ہے کہ ہمارے آرٹسٹ بھارت کا رخ کرتے ہیں اور بھارت نے ہمیشہ پاکستانی ٹیلنٹ کا بھرپور فائدہ اٹھایا ہے‘ سینئر فنکار ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں ان کی رہنمائی میں نئے فنکار بہتر انداز میں اپنے فن کو اجاگر کر سکتے ہیں۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 14:58:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :