ندا چوہدری اور پریا خان کی ”دولہا ٹوئنٹی ٹوئنٹی“میں خوبصورت ڈانس پرفارمنس

منگل 28 اپریل 2015 14:58

ندا چوہدری اور پریا خان کی ”دولہا ٹوئنٹی ٹوئنٹی“میں خوبصورت ڈانس پرفارمنس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ ندا چوہدری اور پریا خان نے تماثیل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ”دولہا ٹوئنٹی ٹوئنٹی“میں خوبصورت ڈانس پرفارمنس سے ہال میں موجود شائقین کو داد بھرپور داد دینے پر مجبور کر دیا جس پر دونوں اداکاراؤں نے شائقین کی جانب سے ملنے والی بھرپور داد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ سائرہ خان، صنم ناز، عمران شوکی، نسیم وکی، سردار کمال، طاہر انجم، عقیل حیدر، عامر سوہنا اور مبشر شامل ہیں جبکہ ڈرامہ کے رائٹر و ڈائریکٹر نسیم وکی ہیں۔

وقت اشاعت : 28/04/2015 - 14:58:31

Rlated Stars :