تھیٹر کی ترقی میں سینئر فنکاروں نے بہت اہم کردادر ادا کیا ہے‘ہنی شہزادی کی پریس کانفرنس

جمعرات 30 اپریل 2015 13:56

تھیٹر کی ترقی میں سینئر فنکاروں نے بہت اہم کردادر ادا کیا ہے‘ہنی شہزادی کی پریس کانفرنس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء)فلم اور اسٹیج کی معروف اداکارہ ہنی شہزادی کا کہنا ہے کہ تھیٹر کی ترقی میں سینئر فنکاروں نے بہت اہم کردادر ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

شالیمار تھیٹر میں پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ ہنی شہزادی کا کہنا تھا کہ سینئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ جونیئر فنکاروں کو بھی چاہئیے کہ اپنے ذوق و شوق کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں جونئیر فنکارو سینئرز کی عزت کرنے کی بجائے ان کے ساتھ مقابلے بازی کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ جو ہمارے زوال کی سب سے بڑی وجہ ہے جبکہ سینئر فنکاروں نے تھیٹر کی ترقی کے لئے سب سے اہم کردار ادا کیا ہے۔

وقت اشاعت : 30/04/2015 - 13:56:52