تعلیم سب سے بڑا ہتھیارہے،اس زیور سے تمام بچوں کو آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ شہزاد رائے

ہفتہ 2 مئی 2015 15:16

تعلیم سب سے بڑا ہتھیارہے،اس زیور سے تمام بچوں کو آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ شہزاد رائے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) پاکستان کے صف اول کے گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے کہا ہے کہ ملک و ملت کی تعمیر وترقی کیلئے تعلیم کو وطن عزیز کے ہر کونے میں پہنچانا ہوگا ، تعلیم سب سے بڑا ہتھیارہے اور اس زیور سے تمام بچوں کو آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہزاد رائے نے کہا کہ تعلیم کو عام کرنے کے لئے میرے فلاحی ادارے نے اب تک جتنا بھی کام کیا ہے وہ انتہائی حوصلہ افزا ء رہا ہے اور بنیادی تعلیم کو عام کرنے کیلئے میرا مشن جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم دلانا تما م والدین کے فرائض میں شامل ہے کیونکہ جہالت نے ملک کوسوائے تباہی کے سواکچھ نہیں دیا ۔

وقت اشاعت : 02/05/2015 - 15:16:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :