احمد نے بولنے پر مجبورکردیا، علیحدگی کامعاہدہ طے پاچکاہے ، حمیراارشد

منگل 5 مئی 2015 16:29

احمد نے بولنے پر مجبورکردیا، علیحدگی کامعاہدہ طے پاچکاہے ، حمیراارشد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی2015ء) گلوکارہ حمیراارشد نے کہاکہ احمد کیساتھ باہمی علیحدگی کا معاہدہ طے پاچکاہے ، پسند کی شادی کی تھی ،تین دن تک تشدد کا نشانہ بنتی رہیں ، وہ گھر کی لڑائی باہر نہیں لانا چاہتی تھیں لیکن احمد بٹ کے الزامات کے بعد وہ وضاحت دینے پر مجبور ہوگئیں ۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حمیراارشدکاکہناتھاکہ اپنے خاوند کے ساتھ 12سال گزارے اور دوسال قبل لڑائی کی شروعات ہوئیں ، علیحدگی کا معاہدہ پڑھ کر سناتے ہوئے حمیراارشد کاکہناتھاکہ اُنہوں نے احمد سے کوئی گاڑی نہیں چھینی البتہ احمد ہی اُن کے پیسوں سے گاڑی خرید کرگھرلایاتھا اور شوروم کی رسید اُسی کے نام پر بنی ۔

مجھے امریکی شہریت کی بھی ضرورت نہیں ، بیٹا ہونے سے پہلے بھی امریکہ جاتی تھی ، یہ ایک اتفاق سمجھ لیجئے کہ جن دنوں بچے کی پیدائش تھی ، اُن دنوں شو کے سلسلے میں امریکہ میں ہی موجود تھی ، آج کل تو چوروں ڈاکوﺅں کو شہریت مل جاتی ہے ، وہ اپنے پاکستان سے محبت کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں گلوکارہ کاکہناتھاکہ وہ مجبور ہوکر یہاں تک آئی ہیں ، کچھ بھی نہیں چاہتیں ، احمد نے ماراپیٹا جس کا پورامحلہ گواہ ہے ، تین دن تک قید رکھا اور نوکروں کو بھی پاس آنے کی اجازت نہیں تھی جس کے بعد علیحدگی ہوئی اور یہ 18تاریخ کی بات ہے ۔

اُن کاکہناتھاکہ وہ مجبور ہوکر یہاں تک آئی ہیں کیونکہ اُنہوں نے میڈیا سمیت دنیا بھر میں آنا جاناہوتاہے ، وہ الزامات کاجواب دینے آئی ہیں ۔اُنہوں نے واضح کیاکہ اُن کامعاہدہ سخی سرورسے نہیں بلکہ علی عیسیٰ اینڈ کمپنی کے ساتھ ہے جو میوزک اور دیگر شوبز کے پروگرام کا انعقاد کراتی ہے ، وہ شہباز شریف سے اپیل کرتی ہیں کہ اُن کی جان کا تحفظ یقینی بنایاجائے ۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 16:29:32

Rlated Stars :