ابھیجیت کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

ہفتہ 9 مئی 2015 14:58

ابھیجیت کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) ممبئی ہائیکورٹ نے ابھیجیت بھٹچاریہ کیخلاف سلمان خان کی حمایت میں ٹوئٹس پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ بالی ووڈ گلوکار ابھیجیت کو دو روز قبل جب سلمان خان کیس کے فیصلے کی خبر ملی تو وہ ضرورت سے زیادہ جذباتی ہو گئے اور ٹوئٹر پر اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے حدوں کو پار کر گئے۔ ابھیجیت نے لکھا تھا کہ کتا اگر سڑک پر سوئے گا تو کتے کی موت مارا جائے گا۔

(جاری ہے)

ابھیجیت کے ہمراہ جیولری ڈیزائنر فرح علی خان کیخلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فرح علی خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ سلمان کو سزا دینا ایسے ہی ہے جیسے کسی ٹرین ڈرائیور کو اس لئے سزا دی جائے کہ کوئی شخص ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے مارا گیا۔ فرح خان کے ٹوئٹس پر جب عوام کی جانب سے احتجاج سامنے آیا تو انہوں نے مزید احمقانہ ٹوئٹس کر ڈالے جن میں مطالبہ کیا کہ سڑکوں پر نشان لگائیں جائیں کہ بے گھر افراد کہاں سو سکتے ہیں اور وہ یہ جان کے حیران ہیں کہ بے گھر افراد کے پاس سونے کو کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا ہے۔ فرح خان معروف اداکار سنجے خان کی صاحبزادی ہیں۔

وقت اشاعت : 09/05/2015 - 14:58:08

Rlated Stars :