شاہ رخ حس مزاح میں سب سے آگے

ہفتہ 9 مئی 2015 14:58

شاہ رخ حس مزاح میں سب سے آگے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) میڈیا نمائندے اپنے عجیب و غریب سوال پوچھنے سے کبھی باز نہیں آتے ہیں۔ ان سے نمٹنے کا بہترین ہتھیار حاضر جوابی ہوتا ہے۔ اس فن میں بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کو جس قدر ملکہ حاصل ہے، شائد ہی کسی دوسرے اداکار کو ہو۔ شاہ رخ جانتے ہیں کہ کس صحافی کے کون سے سوال کا کیا جواب دینا ہے یا اسے کیسے چپ کروانا ہے۔

اس کیلئے شاہ رخ کا ہتھیار حس مزاح ہوتی ہے۔ اس معاملے میں وہ اس قدر مہارت رکھتے ہیں کہ صحافیوں کو چپ ہوتے ہی بنتی ہے۔ ان کی ایسی ہی حاضر جوابی کے کچھ قصوں سے آپ بھی لطف اندوز ہوں۔ایک بار رپورٹر نے شاہ رخ سے طنزاً پوچھا کہ وہ کب مختلف فلمیں، بہتر فلمیں بنانا شروع کردیں گے۔ شاہ رخ کا جواب بے حد سادہ مگر کانٹے کا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب آپ مختلف سوال، بہتر سوال کرنا شروع کریں گے۔

ایک بار رپورٹر نے شاہ رخ سے پوچھا کہ کیا وہ صبح اٹھنے پر بھی اسی قدر خوبصورت دکھائی دیتے ہیں جیسا کہ عام طور پر ہوتے ہیں تو شاہ رخ نے بے حد دلچسپ جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ”ہر صبح پلاسٹک سرجری کے مراحل سے گزرتے ہیں“۔شاہ رخ نے میڈیا کے سامنے یہ دعویٰ بھی کر رکھا ہے کہ وہ اپنی رات کے چار گھنٹے کی نیند کے علاوہ دن کے بقیہ تمام اوقات میں ایکٹنگ ہی کرتے رہتے ہیں حتیٰ کہ نہاتے ہوئے بھی وہ ایکٹنگ کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 09/05/2015 - 14:58:09

Rlated Stars :