میرے والدین مجھے زیادہ اہمیت دینے لگے ہیں، دیپکا

منگل 12 مئی 2015 13:44

میرے والدین مجھے زیادہ اہمیت دینے لگے ہیں، دیپکا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈکون نے کہا ہے کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فلم ''پیکو'' کے بعد میرے والدین نے مجھے زیادہ اہمیت دینا شروع کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم ''پیکو'' میں امیتابھ بچن کا کردار حقیقی زندگی میں میرے والد سے کافی مختلف ہے۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے کہا کہ اس فلم کے سیٹ پر جانے سے پہلے میں اپنے والد کی طرف سے ملنے والی عزت اور تعریف کو ذہن میں رکھ کر جاتی تھی. انہوں نے کہا کہ اس فلم میں ڈائریکٹر شیوجیت نے مجھے بہت اچھے طریقے سے گائیڈ لائن دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس فلم کے بعد میرے والدین مجھے زیادہ اہمیت دینے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم میں خواتین کیلئے بہت کچھ ہے کیونکہ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو خواتین کے حق میں دکھائی گئی ہیں۔

وقت اشاعت : 12/05/2015 - 13:44:08

Rlated Stars :