دل دھڑکنے دو کا نیا گانا جاری

بدھ 13 مئی 2015 15:04

دل دھڑکنے دو کا نیا گانا جاری

بمبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) دل دھڑکنے دو کا نیا گانا جاری کر دیا گیا ہے جس میں رنویر سنگھ نے دیکھا پہلی بار انوشکا شرما کو دل گئے ہار، کچھ یہی دل کا فسانہ دل دھڑکنے دو کے نئے رومانی گیت میں سنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گانے کی بیٹ کو سن کر مائیکل جیکسن کے سونگ کی یاد آجاتی ہے۔ لیکن اس پر دیسی تڑکا لگایا گیا ہے۔رنویر سنگھ کے دل کی رانی انوشکا شرما ہیں، جن کو دیکھ کر پہلی بار کیسے ان کے دل کے تار بج اٹھے، کچھ اسی کا اظہار ہورہا ہے۔پانچ جون کو آنے والی بڑے ستاروں کی بڑی فلم دل دھڑکنے دو ، جسکا پرستار بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 13/05/2015 - 15:04:19

Rlated Stars :