تھیٹر اور فلم کی ترقی کے لئے کوشش کرتی رہونگی‘ ندا چوہدری

جمعہ 15 مئی 2015 13:16

تھیٹر اور فلم کی ترقی کے لئے کوشش کرتی رہونگی‘ ندا چوہدری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ ندا چوہدری نے کہا ہے کہ حسن و آرائش ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے میں بھی اپنے حسن و آرائس کا ہمیشہ خیال رکھتی ہوں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندا چوہدری نے کہا کہ اکثر فلموں کی شوٹنگ کے دوران اپنے ذاتی ملبوسات زیب تن کرکے کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں انہوں نے کہا کہ میرے پاس انڈیا اور بنگلہ دیش کی ساڑھیاں کثیر تعداد میں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت تھیٹر انڈسٹری کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری میں بھی بے پناہ کام ہو رہا ہے جو کہ فلم انڈسٹری کے لئے نیک شگون ہے انہوں نے کہا کہ میں بھی آج کل اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔

وقت اشاعت : 15/05/2015 - 13:16:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :