منافق اور خوشامدی لوگوں کی وجہ سے بے پناہ مسائل پید ا ہوتے ہیں‘ فرزانہ تھیم

ہفتہ 16 مئی 2015 12:46

منافق اور خوشامدی لوگوں کی وجہ سے بے پناہ مسائل پید ا ہوتے ہیں‘ فرزانہ تھیم

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) اداکارہ فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ منافق اور خوشامدی لوگوں کی وجہ سے بے پناہ مسائل پید ا ہوتے ہیں ،سیاست اور شوبز سمیت زندگی کے ہر شعبے میں ایسے منافقوں کی کمی نہیں جو دوسروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرتے ہیں ۔”این این آئی “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ایسے لوگوں سے دوررہوں جو فتنے کا باعث بنتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میں کسی کی باتوں پر یقین کرنے کی بجائے خود تحقیق کرنے پر یقین رکھتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ سیاست ، شوبز ،صحافت سمیت دیگر شعبوں میں بھی ایسے لوگ موجو د ہیں جو دوستوں کے درمیان بدگمانیاں پیدا کرتے ہیں ۔میں اپنی شوبز سرگرمیوں میں مصروف رہتی ہوں نہ کسی کے کام میں مداخلت کرتی ہوں اورنہ کسی کو اپنی زندگی میں مداخلت کرنے کی اجازت دیتی ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ میری دو ڈرامہ سیریل آن اےئر ہیں او رمزید دوڈرامہ سیریل پائپ لائن میں ہیں ۔

وقت اشاعت : 16/05/2015 - 12:46:44