سنی لیون کی انڈیا سے بے دخلی کا مطالبہ

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 16 مئی 2015 21:40

سنی لیون کی انڈیا سے بے دخلی کا مطالبہ

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مئی۔2015ء) ایک ہندو گروپ نے ماضی میں عریاں فلموں میں کام کرنے والی بولی وڈ اداکارہ سنی لیون کو ہندوستان سے بے دخل کرنے اور ملک میں دوبارہ داخلے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ہندو جانا جگروتی سمیتی گروپ (ایچ جے سی) کا کہنا ہے کہ سنی اپنی ویب سائیٹ پر ’فحاشی‘ پھیلانے کے ساتھ ساتھ عورتوں کی توہین کا سبب ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا نے ایچ جے سی ترجمان ادے دھرنی کے حوالے سے بتایا کہ گروپ نے رام نگر پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ دھرنی نے بتایا کہ گروپ نے پچھلے ایک ہفتے میں مہاراشترا اور گوا کے مختلف اضلاع میں اسی طرح کی درجنوں شکایات درج کرائی ہیں لیکن اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

وقت اشاعت : 16/05/2015 - 21:40:03

Rlated Stars :