شاہد کپور کی شادی کی رسومات چپکے چپکے شروع ہوگئیں

منگل 19 مئی 2015 14:27

شاہد کپور کی شادی کی رسومات چپکے چپکے شروع ہوگئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) بالی ووڈ ہیرو شاہد کپور اگرچہ میڈیا سے یہی کہہ رہے ہیں کہ ان کی شادی رواں برس کے اختتام تک ہوگی تاہم حالات یہی بتارہے ہیں کہ یہ شادی گردش کرتی افواہوں کے عین مطابق آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔ اس سلسلے میں میرا راجپوت کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا کہ شاہد کپور کی منگیتر کا گزشتہ دنوں برائیڈل شاور منعقد ہوا تھا جس میں میرا کی سہیلیوں نے بڑھ چڑھ کے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

عام روایات کے برعکس اس موقع پر میرا نے ٹاپ لیس پیچ کلر کا گاؤن زیب تن کیا تھا۔ اس تقریب کی چند تصاویر ان دنوں سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہیں جو کہ میرا کی سہیلیوں کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس برائیڈل شاور میں خود شاہد کپور شامل تھے یا نہیں۔ دونوں کی منگنی رواں برس جنوری میں ہوئی تھی۔ شاہد اور میرا دونوں نے ہی اس منگنی کی بھی سختی سے تردید کی تھی تاہم مختلف ذرائع سے اس کی تصدیق ہوگئی تھی۔ بعدازاں خبر ا?ئی کہ جوڑے کی شادی جون میں ہوگی تاہم شاہد مسلسل انکاری ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ شادی دسمبر میں ہوگی۔

وقت اشاعت : 19/05/2015 - 14:27:43

Rlated Stars :