گلوکارہ قندیل بلوچ نے اپنا ویڈیو سانگ عکسبند کروا دیا

بدھ 20 مئی 2015 15:11

گلوکارہ قندیل بلوچ نے اپنا ویڈیو سانگ عکسبند کروا دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 مئی۔2015ء) گلوکارہ قندیل بلوچ نے اپناویڈیو سانگ عکسبند کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لاہور کے ایورنیو سٹوڈیو میں گلوکارہ قندیل بلوچ نے کراچی سے آکر اپنے گیت کی ویڈیو عکسبند کروائی۔ گانے کی اس ویڈیو میں گلوکارہ و اداکارہ قندیل بلوچ نے ناصرف خود پرفارم کیا ہے۔ بلکہ شائقین میوزک کو اس ویڈیو میں بریک ڈانس بھی دیکھنے کو ملے گا۔

(جاری ہے)

ویڈیو کی عکسبندی کے لئے برقی قمقموں سے خوبصورت سیٹ سجایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے ہدایتکار عمران حیات ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی جاری رکھوں گی۔ اور امید کرتی ہوں کہ میری یہ ویڈیو بھی شائقین میری اداکاری کی طرح ہی پسند کرینگے۔ قندیل بلوچ نے بتایا کہ کچھ گانوں کی ویڈیو بنوا رہی ہوں جو بہت جلد مختلف ٹی وی چینلز سے آن ائیر ہوں گی۔

وقت اشاعت : 20/05/2015 - 15:11:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :