موسیقار ہیریسن کا گٹار چا رلاکھ نوے ہزار ڈالر میں فروخت

جمعرات 21 مئی 2015 12:43

موسیقار ہیریسن کا گٹار چا رلاکھ نوے ہزار ڈالر میں فروخت

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 مئی۔2015ء) امریکہ میں معروف موسیقار جارج ہیریسن کا گٹار چار لاکھ نوے ہزار ڈالر میں نیلام کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نیویارک میں ماضی کے نامور فن کاروں کی یادگاری اشیاء نیلامی کیلئے پیش کی گئیِ،جہاں انیس سو ستر کی دہائی کے معروف موسیقار جارج ہیریسن کا گٹار چار لاکھ نوے ہزار ڈالر میں نیلام ہوا،نیلامی میں 1975 میں امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کا پہنا گیا پینگوئن سوٹ ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر اورشادی کا سرٹیفکیٹ چالیس ہزار ڈالر میں نیلام ہوا۔

وقت اشاعت : 21/05/2015 - 12:43:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :